فخر زمان پی ایس ایل سیزن 9 میں کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ اعلان ہو گیا

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں فخر زمان لاہور قلندرز کا ہی حصہ ہوں گےعاطف رانا کا کہناتھا کہ فخر زمان لاہور قلندرز سے فخر پاکستان بنے ، اور یہ اب کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ قلندرز فیملی کا حصہ نہ ہوں ، وہ پی ایس ایل لاہور قلندرز کی جانب سے ہی کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پرجوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے سارا سال کام کرتے ہیں اور اب پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ ہمارے پاس اچھے آپشنز ہیں ، مضبوط ٹیم بنے گی ، 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز ا س مرتبہ بھی ٹف ٹائم دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں