باپ نے لڑکے سے تعلقات پر بیٹی کو قتل کر کے دفنا دیا ، جب پولیس نے لاش نکالی تو یہ کس طرح دفنائی گئی تھی؟ حیرا ن کن انکشاف

بھارت کے شہر پٹنہ میں باپ نے اپنی 16 سالہ جوان بیٹی کو لڑکے کے ساتھ تعلقات کے شبے میں قتل کر کے زمین دفنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق باپ نے بیٹی کی کی لاش کو گہرائی میں زیادہ اور چوڑائی میں کم گڑھا کھود کر سیدھا کھڑا کرکے دفنایا ، جس کے باعث پولیس کو اسے ڈھونڈنے میں بے حد مشکل پیش آئی، لڑکی کی لاش گھر سے تین کلومیٹر دور دریا کے کنارے کے ساتھ دفن ہوئی ملی ۔پولیس کا کہناہے کہ کیس کی تحقیقات تمام پہلووں سے کر رہے ہیں ،لڑکی کا باپ فرا ر ہو چکا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔
لڑکی کی شناخت ببلی کماری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دسویں جماعت کی طالبہ تھی ، وہ سکول سے گھر واپس آتے ہوئے لاپتا ہوئی ، اہل محلہ یہ معاملہ پولیس کے پاس لے کر گئے ، جس کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کی گئی ، ایک اطلاع پر پولیس نے زمین میں دفنائی گئی لڑکی کی لاش برآمد کر لی۔
پولیس کو یہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی کہ لڑکی کو سیدھا کھڑا کر کے دفنایا گیا تھا تاکہ پولیس کو گمراہ کیا جا سکا۔ پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کی لاش کو سیدھا دفنانے کے باعث ہمیں اسے تلاش کرنے میں بہت مشکل پیش آئی اور کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھنی پڑی ۔اہل علاقہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کا ایک لڑکے کے ساتھ تعلق تھا اور اس کے گھر والوں کو یہ ناپسند تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں