برطانوی سیاستدان منافع بخش دوسری نوکریوں میں پکڑے گئے ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جعلی جنوبی کوریائی کنسلٹنسی کے لیے کام کرنے کے لیے زیادہ ڈالرز پر بات چیت میں انکشاف کے بعد ایک سینئر برطانوی وزیر نے سابق کابینہ کے ساتھیوں کا دفاع کیا ہے۔ بریگزٹ مخالف گروپ لیڈ بائی ڈونکیز (Led By Donkeys) کے اسٹنگ آپریشن، جس نے سابق وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کو دیگر کے درمیان نشانہ بنایا، نے کچھ بھی غیر قانونی ظاہر نہیں کیا۔ لیکن کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ کا کمپنیوں کے ساتھ منافع بخش دوسری نوکریاں لینے کا معاملہ نئے تنازع کو ہوا دے رہا ہے جیساکہ برطانوی دہائیوں میں مصارف زندگی کے بدترین بحران کو برداشت کر رہے ہیں۔
کوارٹینگ کی شمولیت خصوصاً غصے پر مرتکز تھی جب وہ اور قلیل المدت وزیر اعظم لز ٹرس مالیاتی منڈیوں میں مالی بحران کے محرک بنے جنہوں نے پچھلے سال قرض لینے کی لاگت کو لاکھوں میں بڑھا دیا۔ انہیں اور سابق سیکرٹری ہیلتھ میٹ ہینکوک کو سیول میں مبینہ طور پر ایک جعلی کنسلٹنسی کو مشورہ دینے کے لئے 10 ہزار پونڈز (12 ہزار ڈالرز) کی روزانہ کی شرح پر الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔