تحریک انصاف کے دور میں 5 ہزار سوشل میڈیا ٹرولز  بھرتی ہوئے، ماہانہ کتنی رقم ادا کی جارہی ہے؟

 وزیراطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق کے پی حکومت نے پانچ ہزار سوشل میڈیا ٹرولز کو کانٹریکٹ پر بھرتی کیا ہوا تھا، ان لوگوں کو پچیس ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے 1200سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محکمہ اطلاعات سے ماہانہ پچیس ہزار روپے گھروں پر بیٹھ کر وصول کررہے ہیں، ان کا کانٹریکٹ سالانہ بنیاد پر ہے اس لئے حکومت کے خاتمے کے باوجود وہ کام کررہے ہیں، مختلف محکموں میں ان سوشل میڈیا کارکنوں کو 15 کروڑ روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں ۔

فیروز جمال شاہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کا کام شفاف انتخابات کا انعقاد اور سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنا ہے، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات میں 1200سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے، سابق کے پی حکومت نے مجموعی طور پر پانچ ہزار سوشل میڈیا ٹرولز کو بھرتی کیا ہے، یہ سوشل میڈیا ٹرولز ہر ضلع اور تحصیل سے بھرتی کیے گئے ہیں، یہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حکومتی اخراجات پر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں