ماں کی گود سے بچی چھین کر فرارہونے والا ملزم گرفتار

ماں کی گود سے بچی چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں ایک عورت گود میں اپنی دو سال کی بچی کو لیے گھر کی جانب آرہی تھی کہ ایک شخص اس کی گود سے بچی کو چھین کر فرار ہوگیا۔ماں کا شور سن کر ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کا پیچھا کیا اور اسے دبوچ لیا جس کے بعد بچی کو واپس ماں کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہمہ وقت موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں