وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ کے ہمراہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی اہلکار بھی دبئی روانہ ہوئے ہیں، بلاول بھٹو دبئی میں اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آصف علی زرداری کی سرجری کی گئی ہےجس کے بعد ان کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔