آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس:احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ محفوظ کیا، عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔سماعت کے دوران مشیر برائے نگران وزیراعظم احد چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، نیب کی جانب سے وارث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 8 دسمبر کو سنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں