ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔ 

سماء ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے فارمولہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت پاکستان ون ڈے ورلڈکپ بھارت میں نہیں بلکہ کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلے گا، آئی سی سی سے فارمولے کی منظوری کے بعد سری لنکا یا بنگلا دیش میچز کے میزبان ہو سکتے ہیں ، پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا تھا کہ دیگر ٹیمیں ایشیا کپ پاکستان میں کھیلیں گی اور بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں