بیرون ملک پارک پی آئی اے کے دو طیاروں کا کرایہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز

قومی ایئرلائن کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔ پی آئی اے کے دو لیزنگ طیارے ایئر بس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ایئرپورٹ پر موجود ہیںآڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کی ایئرپورٹ پارکنگ فیس 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی ایئرپورٹ پر 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہے۔لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر نے معاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دے دیا۔ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کر لیے گئے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں