واٹر ٹیکس ادا نہ کرنے پر بھینس ضبط

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں  گوالیار میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) نے  ایک ڈیری آپریٹر س کی بھینس کو پانی کے ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے پر ضبط کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی عادی نادہندگان سے پراپرٹی اور واٹر ٹیکس کے واجبات کی وصولی کے لیے جاری مہم کے طور پر کی گئی۔ کارپوریشن کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) ڈپارٹمنٹ نے ڈیری آپریٹر بال کشن پال کے نام پانی کے ٹیکس کی ادائیگی میں 1.39 لاکھ روپے کی تاخیر کے لیے نوٹس جاری کیا تھا.

بال کشن  کو متعدد بار واجب الادا واٹر ٹیکس ادا کرنے کو کہا گیا، لیکن اس نے وارننگ پر کوئی توجہ نہیں دی۔ بعد میں جی ایم سی کے محکمہ پی ایچ ای نے ایک حتمی نوٹس جاری کیا اور اسے مخصوص دنوں میں واجب الادا پانی  کا ٹیکس ادا کرنے کا الٹی میٹم دیا۔ لیکن اس کے بعد بھی جب اس  نے واجب الادا واٹر ٹیکس ادا نہیں کیا تو محکمہ پی ایچ ای کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے اس کی بھینس ضبط کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں