انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے بجٹ میں اضافہ کردیا ہے.افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین واعظ اشرف نے آئی سی سی چیف سے ملاقات کی اور اس ملاقات کو افغانستان کرکٹ کیلئے انتہائی سود مند قرار دیا۔ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو آئی سی سی سے اب زیادہ بجٹ ملنے کی توقع ہے افغانستان میں کوچز اور ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت کیلئے نیا کورس بھی ہوگا، میرواعظ اشرف کا کہنا ہے کہ ان کا افغانستان کی ویمنز کرکٹرز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ وہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد آسٹریلیا چلی گئی تھیں۔دوسری جانب افغان ویمنز کرکٹرز کو یقین تھا کہ میر واعظ اشرف کی آئی سی سی چیف کیساتھ ہونے والی ملاقات ملک میں ویمنز کرکٹ کیلئے سود مند ہو گی تاہم ابھی تک ایسی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments