لاہور میں پتنگوں اور دھاتی ڈور کی آن لائن فروخت ، پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی

وحدت کالونی پولیس نے پشاور سے پتنگیں اور ڈور منگوا کر لاہور میں آن لائن فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا .تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 پتنگ اور ڈور فروش معیز، وقار، روحت فیاض اور شکیل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 120 پتنگیں،15 کیمیکل ودھاتی ڈور کی چرخیاں اور7 پنہ ڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں