مظفر گڑھ میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر بھگدڑ کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون مفت آٹے کیلئے مخصوص پوائنٹ پر آئی تھی کہ بھگدڑ مچ گئی، خاتون زیادہ عمر کے سبب اپنا توازن کھو بیٹھی اور گر کر زخمی ہو گئی، بعدازاں خاتون چل بسی۔
اس سے قبل آج بھکر میں 66 سالہ شخص کی مفت آٹا لینے کے دوران جان چلی گئی۔ واضح رہے کہ مفت آٹا پوائنٹس پر بھگدڑ مچنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔