عمران خان جلسہ گاہ پہنچیں گے یا نہیں ، اہم ٹارگٹس کن کو دیئے گئے؟

عمران خان کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت روکنے کے لیے  نگران حکومت آخری حد پار کر گئی پورے لاہور کی داخلی اور خارجی گزر گاہیں سیل کر دی گئی ہیں  اور  ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عمران خان جلسہ گاہ نہ ہی پہنچیں تو بہتر ہوگا اگر پہنچے تو چند سو لوگ اس سے زیادہ اگر لوگ پہنچے تو پولیس جواب دہ ہوگی۔عمران خان کا جلسہ  ناکام کرنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ  ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلے تو عمران خان جلسہ گاہ نہ پہنچ سکیں اگر پہنچے تو ان کے ہمراہ چند سو لوگ ہی ہونی چاہیئں۔

  شاہ عالم مارکیٹ چوک،ریلوے اسٹیشن  سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند ٹیکسالی گیٹ، داتا دربار سے مینار پاکستان والا راستہ بھی کنٹینرز لگا کر بند شاہدرہ سے راوی پل، راوی روڈ پر  کنٹینرز ڈی سی آفس سے موہنی روڈ ٹو مینار پاکستان جانے والے راستے پہ بھی کنٹینرز لگا  دیئے گئے ہیں۔ شمالی لاہور کھوکھر روڈ گھوڑے شاہ ایک موریہ پل دوموریہ پل پربی رکاوٹیں کھڑی کر کے مینار پاکستان کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں جلو کی طرف سے آنے والے قافلوں کو مغلپورہ اور جی ٹی روڈ پر   اور گڑھی شاہو چوک میں روکا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں