تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق درخواست تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر، سبطین خان اور دیگر  کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی جس میں الیکش کمیشن ، وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے ، عدالت انتخابات 30 اپریل کو ہی منعقد کرانے کا حکم دے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں