آل پاکستان نیوز پیپر زسوسائٹی (اے پی این ایس)نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سینئر صحافی اور اے پی این ایس کے سابق صدر مجیب الرحمان شامی کو ہلال امتیاز سے نواز نے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
مجیب الرحمان شامی کو ملک میں صحافت اور پرنٹ میڈیا کے فروغ اور ترقی کے لیے ان کی تاحیات خدمات کے اعتراف میں یہ صدارتی ایوارڈ ملنے پر اے پی این ایس کی صدر نازفرین سہگل لاکھانی اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے مبارکباد دی ہے۔اے پی این ایس کے عہدیداران نے مجیب الرحمان شامی کی لمبی زندگی کی دعا کرتے ہو ئے ان کی جانب سے پرنٹ میڈیا اور پریس کی آزادی کے لیے تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔