راجن پور سے 4 دہشت گرد گرفتار، بارودی سرنگیں اور اسلحہ برآمد

 راجن پور کی تحصیل روجھان سے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے بارودی سرنگیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر روجھان میں سرچ آپریشن کیا گیا تو دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 2 بارودی سرنگیں اور رائفل برآمد ہوئی ۔ بارودی سرنگیں بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دہشت گرد اہم مقامات پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

پولیس نے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں