بھارت کی وہ کمپنی جس نے ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں 100 کروڑ روپے تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا 

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے بعد آج بھارت کے نریندر مودی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو جائے گا، اور  آج دن کے آخر میں بھارت یا آسٹریلیا میں سے کوئی ایک عالمی کرکٹ کا نیا شہنشاہ بن جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایسے میں ایک بھارتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے حیران کن اعلان کیا ہے، ستاروں سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والی ویب سائٹ ایسٹرو ٹاک کے سی ای اور  پونیت گپتا نے بھارت کی جیت پر اپنے صارفین میں انعامی رقم تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں