سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ آرٹیکل 5 پر عمل نہیں کرتے تو ان کی خاطر مدارت آرٹیکل 6 سے کی جائے گی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے میں 3 ماہ سے زائد تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ الیکشن شفاف انداز میں کرانے میں بدنیتی نظر آئی تو مداخلت کریں گے۔ آئین کے آرٹیکل 5 کے مطابق تمام آرٹیکلز پر عمل کروانا لازم ہے۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ حکمران اتحاد کو پتہ ہے الیکشن میں مار پڑے گی، اسی لئے یہ سب کر رہے ہیں، ان کو صرف ایک ہی فکر ہے کہ الیکشن میں ان کا صفایا ہو جائے گا۔ تحریک انصاف آئین اور قانون کے مطابق چلے گی۔