سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے۔
جمشید دستی نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پارٹی سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔
اپنے بیان میں جمشید دستی نے کہا کہ میں بحیثیت چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی، پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں