بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا 

مودی کے بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو ریاست گجرات کی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کانگریسی رہنما راہول گاندھی کیخلاف مودی سرنیم والوں کیخلاف مبینہ متنازع بیان پر سزا سنائی گئی، عدالت نے سزائے قید سنانے کے بعد معطل کر دی اور ان کی 30 دن کیلئے ضمانت منظور کر لی۔

بھارتی اپوزیشن رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا تھا، ان کے خلاف مقدمہ سابق وزیر پنیش مودی نے درج کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں