پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہو سکا،آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کیلئے شرح سود مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے شرح سود4 فیصد تک بڑھانے کی نشاندہی کی تھی ،آئی ایم ایف نے مہنگائی کے حساب سے شرح سود مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا،ذرائع کاکہناہے کہ سٹیٹ بینک 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس بلائے گا ،آئی ایم ایف پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔