میٹرو اورنج لائن افتتاحی تقریب کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتارہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں میٹرو اورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بلوں میں 98 لاکھ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد اور ڈی ڈی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتارہو گئے، سپیشل جج سینٹرل اعظم خان ضمانت خارج کی ،ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔