پہلا روزہ کل ہو یا پرسوں لیکن عید الفطر کب ہوگی؟ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری کا موقف آگیا

 رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو ہوگا لیکن عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔

خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ  نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا،  بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینےکا امکان کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع  انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔خالداعجاز مفتی نے یہ بھی کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ  ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔علاوہ ازیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں آج چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں