پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑے جانی نقصان کے سبب کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی قیادت سے شدت پسند تنظیم کے مہمند، باجوڑ اور سوات کی شاخیں ناراض ہو گئیں جس کے بعد علیحدگی کی اطلاعات آنے لگی ہیں۔ طرفین میں بجٹ سمیت وسائل کے لین دین میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
تنازعات کے سبب کالعدم ٹی ٹی پی باجوڑ کے اہم کمانڈر شیخ گل محمد اور سوات کے ڈاکٹر حمود نے مفتی نور ولی کے ساتھ ایک جرگے کا بھی انعقاد کیا تاہم مفتی نور ولی نے مطالبات ماننے سے صاف انکار کر دیا اور جرگہ ناکامی کا شکار ہو گیا۔