ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے حویلیاں میں تحصیل ناظم پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر چل چکی ہیں۔