پاکستان میں کساد بازاری کا خطرہ 70 فیصد تک پہنچ چکا، بلوم برگ سروے 

برطانوی جریدے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کے سبب ملکی معیشت کساد بازاری کی طرف بڑھ رہی ہے، یہ خطرہ 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بلوم برگ سروے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکج پروگرام میں تاخیر کے سبب بھی پاکستان میں کساد بازاری کا خطرہ پیدا ہوا۔ ملک میں موجود ڈالر کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کی رقم ادا کرنے سے زیادہ نہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کی سپورٹ کے لیے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے کا کہہ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اس مرتبہ  بہت زیادہ سخت شرائط عائد کر رہا ہے۔  جیسے ہی آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوگا، قوم کو بتا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں