نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے ، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے قائد سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں۔سعودی عرب اور چین نے حکومت کو جھنڈی کرا دی ہے، دونوں ممالک معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار 3 ماہ تک مذاکرات مکمل نہیں کرا سکے، ڈالر 200 کا کرنے آئے تھے 300 روپے کا کر دیا۔ مئی تک ٹھنڈی چھاوں میں بیٹھیں، اجلاس اپریل تک مؤخر ہو گیا۔ انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی جلد واپسی سے متعلق مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے متعدد دعوے سامنے آئے تاہم کارکنان کی جانب سے شدید انتظار کے باوجود تاحال وہ پاکستان نہیں لوٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں