سعودی ٹیلی کام کمپنی ’توال‘ نے پاکستان میں آپریشنز شروع کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ٹیلی کام کمپنی ’توال‘ نے پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق توال سعودی عرب کی بہت بڑی ٹیلی کام کمپنی ’ایس ٹی سی‘ کی ذیلی کمپنی ہے جس کے سعودی عرب میں ساڑھے 15ہزار ٹاورز ہیں۔ توال نے رواں سال فروری میں پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ’AWAL‘ خریدی تھی۔ اس کمپنی کے پاکستان میں 70سے 80ٹاور تھے۔

توال کے چیف انٹرنیشنل آفیسر ایمانوئل لیونارڈ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے میں معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر کی طرف سے کمپنی کے وفد کو پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے پر مبارکباد دی گئی اور توال کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں