ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس کیمپ پر حملہ،ایک اہلکار شہید

دہشتگردوں نے پولیس کیمپ پر جدید ہتھیار اور دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئےپولیس کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ پولیس کیمپ میں 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود تھے، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں