ضلع کرم میں قبائلی تصادم، 7 افراد جاں بحق ،10 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جاری قبائلی تصادم کے دوران مزید 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیںتفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد شامل ہیں، 4 روز کے دوران جھڑپوں میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، 4 مئی کو اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں