میٹرو اورنج لائن ٹرین کے کاسٹنگ یارڈ میں 100 ٹن سٹیل شٹرنگ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیوٹ افراد کی جانب سے مبینہ طور پر سٹیل چوری کی کوشش بھی کی گئی، ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ نے سٹیل چوری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ ایونیو ون کاسٹنگ یارڈ سے مبینہ چوری پر ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ۔ایف آئی آر کے مطابق ایونیو ون سکیم میں کچھ لوگ مبینہ طور پر ٹرالر سے سٹیل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے، چور 25 ٹن سٹیل شٹرنگ کو لوڈ کر رہے تھے، کاسٹنگ یارڈ سے 35 ٹن سٹیل شٹرنگ کو لوڈ بھی کیا جاچکا تھا، ایل ڈی اے کی سٹیل شٹرنگ چوری کرکے خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments