اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہنے والے کی حرکتیں سب کے سامنے ہیں: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہنے والے کی حرکتیں سب کے سامنے ہیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلح جتھوں نے زمان پارک کے باہر پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کئے، عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں جو مناظر دیکھے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔یہ لوگ 2014 سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پورے ملک کی پولیس ڈان کو پکڑنے میں لگی ہے۔ریاست اگر چاہے تو عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ کا کام ہے مگر ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کو بدترین القابات سے نوازا گیا۔سیاسی قائدین نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔عمران خان نے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بگاڑ کر پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں