بھارتی شہری نے کار کو سولر پینل لگا لیے، 30 روپے میں 100 کلومیٹر سفر 

بھارت میں ایک کاروباری شخص نے ٹاٹا کمپنی کی نینو کار کو سولر الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کرکے صرف 30روپے میں 100کلومیٹر سفر طے کرنے کا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق منوجیت مونڈل نامی اس بزنس مین کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے شہر بنکورا سے ہے اور وہ شہر میں اپنی اس نینو سولر الیکٹرک کار میں سفر کرتا ہے۔

اس کار میں انجن ہی نہیں ہے، چنانچہ اس میں پٹرول استعمال ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ کار 30سے 35روپے میں 100 کلومیٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کار کی زیادہ سے زیادہ حدرفتار80کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔منوجیت کا کہنا ہے کہ اس کار کی تیاری میں اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں