عمرکوٹ کے تمام نجی ہاسٹلز کو کمرشلائز کرانے کا حکم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالحمید مغل نے کہا ہے کہ عمرکوٹ میں موجود تمام نجی گرلز اور بوائز ہاسٹلز کو کمرشلائز کروا دیا جائے۔آل پرائیویٹ ہاسٹلز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی میں ہاسٹل رجسٹریشن کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالحمید مغل نے اجلاس کی صدارت کی اور ہاسٹلز کو کمرشلائز کرنے سے متعلق احکامات دیئے۔ اس موقع پر ای ڈی سی ٹو سنجے کمار، اسسٹنٹ کمشنر سبحان شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی انظار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، ایس ایچ او سٹی شاہنواز خاصخیلی، صدر آل پرائیویٹ ہاسٹل ایسوسی ایشن ہدایت الله راہموں سمیت عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں