فتح پور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم کا احسن قدم فتح پور کی بند سیوریج کھولنے کا کام شروع

فتح پور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم کا احسن قدم فتح پور کی بند سیوریج کھولنے کا کام شروع کر وادیا، میونسپل کمیٹی کے اہلکارو ں سمیت خود اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کروائی، اہل علاقہ کا خراج تحسین
فتح پور کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم نے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیوریج سسٹم کو کھلوانے کے لیے اقدامات شروع کر وادئیے انہوں نے پنجاب کالج فتح پور کے روڈ پر موجود سیوریج سسٹم کو سکر مشین لگوائی اور سیوریج سسٹم کی نکاسی بحال کروائی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد علاقہ کی بھلائی کے لیے کام کرنا ہے جس کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں اور اس کے لیے ہمیں اہل علاقہ کا بھی تعاون چاہیے تا کہ ہم پر سکون ہو کر اپنا کام کر سکیں،سیوریج سسٹم کی بحالی پر اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور تندہی سے کام کرنے کے لیے خراج تحسین پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں