نگراں حکمران اور( ن) لیگی رہنما الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں: پرویز الہٰی

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگراں حکمران اور (ن )لیگی رہنما الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی “ڈان نیوز” کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءکو نوازشریف اور مریم نواز براہ راست ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاقانونیت کی تمام حدیں پار کر لیں۔ یہ رانا ثناء کے ساتھ جلد مجرموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ  زمان پارک کے گیدڑ نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا  کہ زمان پارک کا گیدڑ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں، عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں