ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتممام ضلع حویلی میں اساتذہ کے اعزاز میں عالمی یوم اساتذہ منایا گیا۔ جسمیں

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتممام ضلع حویلی میں اساتذہ کے اعزاز میں عالمی یوم اساتذہ منایا گیا۔ جسمیں حویلی کے مختلف سکولوں سے اساتذہ کو مدعو کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کی تعظیم و تکریم اور سوسائٹی میں اساتذہ کی ذمہ داریوں کا اعادہ کرنا تھا۔
پروگرام کا آغاز جناب مفتی ساجد خورشید صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد ہیلپنگ ہینڈ ضلع حویلی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر جناب دانیال حیدر صاحب نے منعقدہ پروگرام اور ہیلپنگ ہینڈ کے ضلع حویلی میں کام کے حوالہ سے بریفنگ دی اور تمام مہمانوں کے پروگرام میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام میں ہیلپنگ ہینڈ آزادکشمیر ریجن کے ایجوکیشن آفیسر جناب وقاص چغتائی صاحب نے ہیلپنگ ہینڈ کا مفصل تعارف کروایا اور آرفن سپورٹ پروگرام کے عملی ماڈل پر پریزینٹیشن دی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن و صدر آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن ضلع حویلی جناب نیر بخاری صاحب نے اپنے خطاب میں بہترین استاد کی خوبیوں اور دور حاضر میں استاد کی ذمہ داریوں پر مفصل گفتگو کی۔
اساتذہ کی پورا سال ہیلپنگ ہینڈ کیلیے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلیے ادارہ کی طرف سے گفٹس تقسیم کیے گئے۔
پروگرام کے اختتام پر پرنسپل مدینتہ العلم ہائی سکول کہوٹہ جناب شفیق شائق نقوی صاحب نے ہیلپنگ ہینڈ کے ڈونرز کیلیے خصوصی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں