ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، میاں بیوی اور 2 بیٹیاں دم توڑ گئیں

عارف والا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے میاں بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر دم توڑ گئیں پاکپتن کے قریب موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کسی کام سے جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد دم توڑ گئے، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اور اس کے ساتھ دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں