کوٹلی آزادکشمیر غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف سہنسہ میں جلسے کا انعقاد

کوٹلی آزادکشمیر غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف سہنسہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران ، تحریک لبیک سہنسہ ،انجمن طلباء اسلام ، نعت کونسل کے ممبران نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ ایک اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کے قتلِ عام اور اسرائیلی بربریت کو روکنے کے لیے آگے بڑھے ۔اس وقت فلسطین کے مسلمان سخت کرب میں مبتلا ہیں پاکستان حکومت کسی کے دباؤ میں نہ آئے بغیر او آئی سی کے پلیٹ فارم کو متحرک رکھے پاکستان آج مشکل وقت میں فلسطینیوں سے جو ہمدردی کرے گا اس سے پاکستان کا وقار عالم اسلام میں بلند ہوگا ۔مقررین نے فلسطینیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا اور اللہ کے حضور کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں