بھارت میں پاکستانی سپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے خلاف کیس بنانے پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے رد عمل جاری کر دیا 

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت میں پاکستانی سپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے خلاف کیس بنانے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے انہیں بلاجواز اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلو بلوچ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کا میزبان ہے اور پاکستان ٹیم کو سیکورٹی اور سازگار ماحول فراہم کرنا بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے انہیں بلاجواز اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری کرنے سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں اور جلد ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی افغان شہریوں اور مہاجرین کے خلاف یکم نومبر سے کارروائی کرے گا۔ پاکستانی امیگریشن اور دیگر ریاستی قوانین کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر افغان حکومت کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم فلسطین کے کاز کی حمایت کرتے ہیں۔ کابینہ نے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں سے امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن ہے اور اس معاملے پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کی کوشش کررہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں