میانوالی: تیز رفتار جیپ نہر میں گر گئی، سرائیکی گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق

پکہ گھنجیرہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث جیپ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں سرائیکی گلوکار شرافت علی تری خیلوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئےتیز رفتاری کے باعث جیپ بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، افسوسناک حادثے میں 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں معروف سرائیکی گلوکار شرافت علی خیلوی بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق مرنےو الوں میں شرافت علی، ان کے ایک بھائی، دو دوست اور دو خالہ کے بیٹے شامل ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ لوگ ایک موسیقی پروگرام کے بعد گھر واپس جارہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں