سفاک شخص نے 7 سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا اور لاش گاؤں سے باہر پھینک دی

فیصل آباد کے نواحی علاقے میں سفاک شخص نے 7 سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا اور لاش گاؤں سے باہر پھینک دی۔ہولناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا جہاں بچی گزشتہ روز گم ہوئی اور بعد ازاں اس کی لاش گاؤں سے باہر ملی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زیادتی کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بچی کے ورثا نے ملزمان کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دینے کیلئے سمندری روڈ پر احتجاج کر کے ٹریفک بلاک کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں