افغان مہاجرین کی واپسی، الیکٹرانک مصنوعات کے دام اور مکانوں کے کرائے کم ہوگئے

افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع ہوتے ہی الیکٹرانک مصنوعات کے دام اور مکانوں کے کرائے کم ہوگئے۔ 

 پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہوگیا ہےاور 54 افغان خاندان واپس چلے گئے ہیں جبکہ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوںمیں افغانیوں نے اپنی جائدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں، افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں