ڈیرہ غازی خان میں زور دار ’دھماکے‘ کی آواز سنی گئی، حکام کو ’سونک بوم‘ کا خدشہ

 پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں جمعے کی دوپہر کو ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ نے کسی قسم کے دہشت گردی کے واقعے کا تاثر رد کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ’سونک بوم‘ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے شہریوں میں اس آواز سے افراتفری پھیلی اور صحافیوں کو بتایا کہ شہر سے 25 کلومیٹر دور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیوز میں شہریوں کو علاقہ خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اسی طرح امدادی ٹیمیں اور پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں