صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت لاہور ہائیکورٹ کو بھی تالے لگا دیئے گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ کو پولیس نے تالا لگا دیا، پولیس اہلکار نے دروازے کو تالا لگاتے ہوئے کہا کہ کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دریں اثنا پولیس نے لاہور کی مال روڈ سے کینال کی جانب راستے کو بند کر دیا،ہربنس پورہ سے بھی راستے بند کر دیئے ، اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کیلئے آنے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔