افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا تاہم سکواڈ اعلان سے قبل ہی ممکنہ تنازعات سامنے آنے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم، رضوان اور حارث کو آرام دینے کی سفارش کی ہے تاہم بابر اور محمد رضوان ریسٹ کرنے کے حق میں نہیں ہیں جس کے سبب قومی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے ہی تنازع اور اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جو 25 مارچ سے شارجہ میں شروع ہو گی، دوسرا میچ 27 جبکہ تیسرا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔