پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو پی ٹی آئی کی قیادت میں کروں گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، یہ صرف اور صرف عوام سے ان کا رابطہ منقطع کرنے کی کوشش ہے،عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سیاسی مصلحت کے تحت کیا جائے گا۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ عمران خان گرفتار ہوئے تو تحریک انصاف کی قیادت میں کروں گا۔یادر ہےکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب اور خیربپختونخوا سے زمان کی سیکیورٹی کیلئےکارکنان بلائے جائیں گے اور عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں چلی جائے گی ، اب اس بارے میں خود شاہ محمود قریشی نے بھی اعلان کردیا۔