عمرکوٹ میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ منانےکےلیے بھرپورتیاریاں جاری

عمرکوٹ میں آقائےدوجہاں حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کےحوالےجشن منانےکےلیے بھرپورتیاریوں کاسلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے  عیدمیلادالنبیﷺ کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد  قاسمیہ سےجشن عیدمیلاد النبیﷺ ریلی شہر کاگشت کرتے ہوئے گوٹھ صوفی اعظم علی پہنچی  جہاں سماجی رہنما صوفی اعظم  علی کی جانب سے مسجد عبید رضامیں عیدمیلادالنبیﷺ کانفرنس کاانعقاد کیاگیا، اہلسنت الجماعت کےرہنماؤں مفتی نعمان اور بابو نورمحمد قادری نےکانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ والہ  وسلم میں ہی ہماری زندگی کی کامیابی کی ضمانت  ہے۔اسلامی نظام کے نفاذ کے لیےہمیں اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے،معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافی کےخاتمے کےلیے سنت نبوی ﷺپر عمل پیرا ہونا ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں