سینیٹ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نےادارہ شماریات کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ ارکان کمیٹی کا اجلاس چیئرمین تاج حیدر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ جس میں کہا گیاکہ سندھ کے کئی حلقوں میں ووٹرز کی تعداد آبادی سے زیادہ ہے، الیکشن کا نقطہ آغاز مردم شماری ہے جس میں نقائص پائے جاتے ہیں، ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کا طریقہ کار بے ضابطگیوں سے بھرپور ہے۔ ڈیٹا انٹری کیلئے دیئے گئے ٹیبلٹ اور سافٹ ویئر کام نہیں کر رہے، بلاکس بنائے گئے ہیں، جو درست نہیں۔ ان بلاکس سے باہر آباد ہو جانیوالے کا ڈیٹا کیسے انٹر ہوگا۔ ڈیٹا انٹری ڈیوائس جی پی ایس کی صحیح لوکیشن نہیں دکھا رہی۔ ان خیالات کا اظہار ارکان سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں کیا۔ممبران کمیٹی سینیٹرز ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، ثانیہ نشتر، عابدہ محمد عظیم، کامران مرتضیٰ، سید وقار مہدی کیساتھ ساتھ سیکرٹری پارلیمانی امور اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments